خطے کی جنگی فضاپر حکمرانوں کی خاموشی تباہی کا باعث ہو گی ،محمود خان اچکزئی
تحریک تحفظ آہین پاکستان کے سربراہ پشتونخواملی اعومی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سایٹ(ایکس)پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں جو جنگی فضا ہے اور ایران پر حملہ ہوا ان حالات میں ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی تباہی کا باعث ہوگا۔ چار برسوں سے ہم کہہ رہے ہیں کہ اس خطے کو طاقتوروں کی زور آزمائی کا میدان نہ بننے دے ہمارے اختیار میں یہ ہے کہ ہم جنگ شروع نہیں کرینگے اگر ہم نے شروع کی تو ختم کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہوگی