وفاقی حکومت بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ،جمال شاہ کاکڑ
)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بڑی آبادی کا ذریعہ معاش بارڈر سے وابستہ ہے، وفاقی حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، بارڈر تجارت سے صوبے کی بڑی آبادی بلخصوص مکران و رخشاں ڈویژن میں لوگوں کو ذریعہ معاش میسر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کی وجہ سے مسائل گھمبیر ہو رہے ہیں صوبے کی بڑی آبادی کا ذریعہ معاش بارڈر تجارت اور زراعت سے وابستہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے زراعت کے شعبے کو بہتر کرنے کیلئے ہزاروں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس سے زراعت کا شعبہ مستحکم ہوگا اور لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر آئیں گے اسی طرح بارڈر تجارت کی بندش سے بھی آبادی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہو رہا ہے،بلوچستان کی بڑی آبادی کا ذریعہ معاش بارڈر سے وابستہ ہے، وفاقی حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، بارڈر تجارت سے صوبے کی بڑی آبادی کو ذریعہ معاش میسر آئے گا۔ وفاقی حکومت کو مسائل کا ادراک ہے اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔