پولیو ورکرز ہی کے ذریعے ہم انسداد پولیو مہم کے پروگرام کو شاندار بنا سکتے ہیں،سعید احمد دمڑ
قلعہ سیف اللہ(خ ن) ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ نے ڈی ایچ او آفس میں انسداد پولیو مہم ماہ اکتوبر 2024 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی و مہلک بیماری ہے اس بیماری سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ افتتاح کے موقع پر محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ ٹاون ایریا بالخصوص یونین کونسلز کے ایریاز پر خصوصی توجہ مرکوز ہونا چاہئے تاکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلا سکیں۔ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کی مشن کے علاوہ پولیو ورکرز کی حفاظت بھی ہماری ترجیحات ہونا چاہیئے۔ پولیو ورکرز ہی کے ذریعے ہم انسداد پولیو مہم کے پروگرام کو شاندار بنا سکتے ہیں مزید یہ کہ محکمہ صحت کے آفیسران اور انتظامی آفیسران سے پولیو مہم کامیاب بنانے کےلئے تعاون کی ضرورت ہیں اس انسدادِ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر تاج محمد، اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر ،N -stop آفیسر عبد الحمید کاکڑ اور فوکل پرسن باز محمد کاکڑ نے بھر پور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔