پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے عوام میں آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے،ڈی سی نصیر آبادمنیر احمد کاکڑ
ضلع نصیر آباد میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر کیا افتتاحی تقریب میں این اسٹاف ڈاکٹر یسٰین داجلی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحمن ہاشمی، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر حضور بخش مینگل، آفس سپریٹنڈنٹ محمد اعظم بہرانی اور ڈی سی نصیر آباد کے پی اے منظور احمد شیرازی بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ نے پولیو کے خاتمے کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ضلع نصیر آباد کو پولیو فری بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے پولیو ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو معذوری کا شکار بنا سکتی ہے اس بیماری کے خاتمے کے لیے والدین کا کردار نہایت اہم ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کی ٹیمیں شب و روز محنت کر رہی ہیں تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچ سکے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوام میں آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے ہمیں چاہیے کہ ہم بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ویکسین کو اہمیت دیں اور اپنی ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کریں۔