وزیر اعلی بلوچستان نے کوئٹہ میں میڈیا اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں میڈیا اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کہا کہ چند مفادات کی خاطر صوبے کے وسائل پر معاہدے نہیں ہوں گے۔ بلوچستان کا مستقبل یہاں کے وسائل سے وابستہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں میڈیا اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ بلوچستان کو مین اسٹریم میں لائیں۔جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے تمام فیصلے بلوچستان میں ہی ہوں گے، بلوچستان میں سیاسی تبدیلی سیاسی جماعتیں ہی لائیں گی۔ کسی قسم کی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ چند مفادات کی خاطر صوبے کے وسائل پر معاہدے نہیں ہوں گے۔ بلوچستان کا مستقبل یہاں کے وسائل سے وابستہ ہے۔وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بہت حد تک گڈ گورننس کو بحال کیا گیا ہے۔ صوبے کے پی ایس ڈی پی کا 65 فیصد حصہ ٹینڈر ہوچکا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی بلوچستان کا پہلا اسمارٹ سٹی گوادر ہوگا۔