افغانستان میں خانہ جنگی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، منیر اکرم

0 113

نیویارک:  اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، پاکستان افغان امن کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، پاکستان افغان امن کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکراتی عمل میں ہے، امید ہے طالبان امریکا مذاکراتی عمل بھی جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مصالحتی کوششوں کی امریکا سمیت دنیا نے تعریف کی۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے تمام علاقائی طاقتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.