دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، وزیراعظم افغانستان

0 297

کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ افغان حکومت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ زدہ ملک کی مدد جاری رکھیں۔سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والی قوم سے اپنی پہلی تقریر میں طالبان حکومت کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کہا کہ ہم تمام ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ

 

کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور سب کے ساتھ بہترین معاشی تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔محمد حسن اخوند نے قوم سے اپنا پہلا خطاب ایک ایسے موقع پر کیا جب اگلے ہفتے دوحہ میں امریکا سے طالبان کے مذاکرات ہونے جارہے ہیں جبکہ قومی سطح پر درپیش چیلنج کے باجود حکومت سنبھالنے کے بعد خاموشی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام فلاحی اداروں سےمطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی امداد معطل نہ کریں اور ہماری جنگ زدہ قوم کی مدد کریں تاکہ لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں۔طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کی حکومت حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد ملک میں موجود تمام غیرملکی واپس چلے گئے تھے اور افغانستان

 

میں معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے۔افغانستان میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.