سربراہ پاک فضائیہ کی PAF اکیڈمی میں منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ میں شرکت
اسلام آباد(بیوروچیف)پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان، رسالپور میں بین الکلیاتی مباحثہ، 2021 کا انعقاد ہوا۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مقابلوں میں حصہ لینے والے پاکستان کے نمایاں تعلیمی اداروں کے باصلاحیت نوجوانوں کو سراہا۔ مہمان خصوصی نے طلبائ کی بہترین تربیت کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔انگلش مباحثہ میں پہلا انعام پی اے ایف کالج سرگودھا کے پری کیڈٹ
محمد علی نے حاصل کیا جبکہ اردو مباحثہ میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے جینٹیلمین کیڈٹ ا±سید عثمانی پہلے انعام کے حقدار ٹھہرے۔ بین الکلیاتی مباحثہ کی اوور ال بیسٹ ٹرافی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے اپنے نام کی۔ ان مقابلوں کے اختتام پر اکیڈمی ڈرامیٹکس کلب کی طرف سے ایک انتہائی شاندار ورائٹی شو بھی پیش کیا گیا۔آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ 1974 ء سے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے تعلیمی کیلنڈر کا مستقل حصہ رہا ہے۔ اسے ملک بھر کی معروف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اداروں میں منعقد ہونیوالے مباحثوں میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے اداروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کےاعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔