حب سمیت بلوچستان میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے، امداد حسین مری

0 198

حب(شاہدسنیاں) ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے سینئر نائب صدر امداد حسین مری نے رپورٹرز پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا حب سمیت بلوچستان میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے اج حب کا دورہ کیا تو پتا چلا عوام کو کوئی بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے افسوس حب لسبیلہ

میں موروثی سیاست چل رہی ہے جو کئی نسلوں سے قائم ہے ایم کیو ایم موروثی سیاست کے خلاف ہے ہم نے ہمیشہ مڈل کلاس لوگوں کی بات کی ہے اور اسمبلیوں میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی ملے گے نوجوانوں کو کہتا ہوں آؤ ہمارے ساتھ جڑ جاؤ اور اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرو انہوں نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا بھی اعلان کیا جس میں ڈسٹرکٹ آرگنائزر ذوالفقار مینگل جب کہ اسرار احمد مگسی ۔ عبدالستار لاشاری۔ نیاز احمد مینگل ڈسٹرکٹ ممبرز مقرر کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.