تحریک انصاف نے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتادی

1 363

تحریک انصاف نے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتادی

موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے نا اہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی، ن لیگ کی لیڈر شپ ایک دوسرے سے مشاورت کے بغیر چل رہی ہے۔ فواد چوہدری

 

نے اپنے سابقہ مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن کرانے کا اعلان کرے تو ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مونس الٰہی پہلے کہہ چکے ہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اورمونس الٰہی نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پرویزالٰہی مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] تحریک انصاف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.