کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والاایک دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والاایک دہشتگرد ہلاک دوسرے کو زخمی حالت میں گر فتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی بلو چستان کواطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر فاروق بنگلزئی نے دو دہشتگرد نظام الدین کر د اور ارسلا ن شاہ کو افغانستان سے بھیجے گئے 80 گر نیڈ وصو ل کر کے کوئٹہ میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال کر نے کی ذمہ داری دی ہے جس پر سی ٹی ڈی
نے کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ پر واقعہ بر ماہو ٹل کے قریب کاروائی کر تے ہوئے ایک گاڑی نمبرCT-2894کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر چڑ ھا نے کی کوشش کر تے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں نظام الدین نامی دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے ساتھی ارسلان کو زخمی حالت میں گر فتار کر لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 80دستی بم ، 2نائن ایم ایم پستول اور 27راﺅنڈز بر آمد کر لئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کے خلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کر کے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔