زیارت میں صنوبر کے جنگلات کا ہر صورت تحفظ کرینگے،سیکرٹری جنگلات عبدالولی کاکڑ

0 302

کوئٹہ(پ ر) سیکرٹری جنگلات ولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جنگلات کی تحفظ کے لئے بلوچستان حکومت اور محکمہ جنگلات ہر قسم تعاون کرینگے اور جنگلات کو تباہی سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں محکمے میں غفلت کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کرینگے محکمے کے تمام ملازمین و افیسران عوام کے خادم ہیں اور دن رات ایک کرکے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمے کے افیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر کنورزیٹیو نیاز کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے

کہاکہ بلوچستان میں جہاں جہاں بھی جنگلات پایا جاتا ہے ان کے تحفظ کے لئے محکمہ دن رات ایک کرکے جنگلات کے تحفظ کیلئے اقداما ت اٹھائینگے کیونکہ اس وقت جنگلات کے تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جب تک جنگلات کے تحفظ نہیں کیا جاتا اس وقت ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا اس لئے ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان میں جنگلات کے تحفظ کیلئے پوری طور پر اقدامات اٹھائے

جائیں اور جہاں بھی جنگلات کاٹنے کی شکایت ملی تو وہاں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر محکمے کے افسران کی وجہ سے غفلت پائی گئی تو محکمے کے افیسران کو بھی نہیں بخشا جائے گا اور ان کے خلاف ہمہ وقت ہو کر کارروائی کرینگے انہوں نے کہاکہ زیارت میں صنوبر کے جنگلات کے ہر صورت تحفظ کرینگے اور محکمے کے افیسران کو واضح احکامات جاری کردئیے کہ وہ اپنے اضلاع میں عوام کی خدمت بن کر ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.