والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلوائیں، ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری

0 138

ضلع چمن(خ ن)ضلع بھر میں گزشتہ روز پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا موجودہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائے۔اس حوالے سے ٹیچینگ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شہزادہ نصیراحمد بابر اور پولیو ٹیم کے آفسران نے اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک زمہ دار والدین اور شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لیے محکمہ صحت کا ساتھ دی ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم پہلے روز سخت سیکیورٹی میں جاری ہے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نےانسداد پولیو مہم کےدوران بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں محتلف علاقوں کا دورہ بھی کیا،مختلف علاقوں میں ناکوں اور امن وامان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع چمن میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لیویز اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں باقاعدہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا. انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانےکیلئے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے روشنی میں پر فل پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کے حکم پر انسداد پولیو مہم کی براہ راست نگرانی اسسٹنٹ کمشنرشہزاد علی زہری، تحصیلدار عبدالرازق میانی اور لیویز رسالداران کر رہے ہیں۔ جبکہ علاقے میں لیویز اور پولیس اہلکاروں کےگشت بھی بڑھا دئیے گئے ہیں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں محتلف علاقوں کا دورہ بھی کیا، مختلف BHUs اور ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی خوصلہ آفزائی کی اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی انتہائی الرٹ رہیں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غلطی ناقابل برداشت ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کو اکیلا نہ چھوڑیں بلکہ لیویز اور پولیس اہلکاران انسداد پولیو مہم کے اختتام تک پولیو ٹیموں کے ساتھ موجود رہیں اور الرٹ رہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام اور علاقے کی تحفظ اور حفاظت بہت اچھی طرح سمجھتے اور کر سکتے ہیں سیکیورٹی اہلکاران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے علاقے اور قومی اہداف کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور ہم اپنے نوجوانوں اور عوام کی دفاع جانتے ہیں اور پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے اور امن و امان کی قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.