پاکستان کی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی

1 383

 

پاکستان کی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی

 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازپر تاریخ رقم ہوگئی ہے، 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، انڈیکس 408 پوائنٹس اضافے سے 60219 کی بلند سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی گذشتہ ہفتے کی رپورٹ خاصی بیتر رہی تھی، رواں ہفتہ سٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخ ساز کاروباری ہفتہ رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 2023 پوائنٹس اضافے کے بعد 59086 کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔رواں ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 59502 رہی تھی

محمود خان اچکزئی نے نگران حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

جبکہ 100 انڈیکس کی کاورباری ہفتے میں کم ترین سطح 56738 ر ہی تھی، معاشی ساکھ کی بحالی اور پاکستان کے کنٹری رسک پریمیم میں غیر معمولی کمی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دی، اس ہفتے بھی سٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کی طرف سفر جاری رکھا۔پانچ روز کے کاروباری سیشنز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2023 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا، انڈیکس نے 58 اور 59 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں کو ایک ہی ہفتے میں عبور کر لیا،

اہم رہنماءپی ٹی آئی میں واپسی کے خواہشمند

انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 14 پیسے کی کمی ہو ئی، امریکی ڈالر کا بھاو? 285 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 59 ہزار 86 پوانئنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا ہے۔گذشتہ روز انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا تھا، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

کل سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 692 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس 59779 پر ٹریڈ کر رہی تھی، اس سے قبل 100 انڈیکس 59 ہزار 45 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازپر تاریخ رقم ہوئی ہے، 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، انڈیکس 408 پوائنٹس اضافے سے 60219 کی بلند سطح پر ٹریڈ کررہا ہے

عدالت نے عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ سنادیا

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان کی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.