اقبال بلوچ کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ سرفرازبگٹی

0 30

کوئٹہ ( نیوز ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے رہنماءاقبال بلوچ کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور ویڈیو پیغام میں دھمکیاں دینے کی نیشنل پارٹی کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی نشاندہی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو گرفتار کرکے سزا دینے کی یقین کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پولیس اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی اس سے قبل نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے بھاگ کے علاقے میں نیشنل پارٹی کے رہنماءاقبال بلوچ کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری اور پولیس حکام کے علاوہ ڈی آئی جی ، ڈی پی او اور متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے قاتل کی عدم گرفتاری اور اس میں لیت و لعل سے کام لینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں جس کی وجہ سے قاتل سرعام دھندناتا پھر رہا ہے اور اسمبلی فورم پر اس کی گرفتاری کیلئے آواز اٹھانے پر ہمیں ویڈیو میسج کے ذریعے دھمکیاں دے رہا ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے اس کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.