گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سےلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات

1 199

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُٹھائے گئے اقدامات، صوبے میں معاشی ترقی وخوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک و صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں. انہوں نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے.

You might also like
1 Comment
  1. […] مان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ معاشرے میں والدین کی شفقت سے محروم پھول جیسے بچوں کو ہماری بھرپور توجہ ومحبت کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ مخیر حضرات ماں کی ممتا اور باپ کے سائے محروم بچوں کے سروں پر سائباں بننے کے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر بھرپور حصہ لیں تاکہ یہ بچے بھی معاشرے کے کامیاب اور مفید شہری بن سکیں۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.