حکومت کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑےگا ،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پاکستان کے قیام کی تشریح وہ لوگ نہ کریں جنکے باپ دادا انگریز کے گھوڑے نہلاتے تھے پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اسلام ہی اس مملکت کی زینت اور شناخت ہے دین بیزار حکومت اپنے آقاں کو خوش کرنے کے لئے مذہبی قیادت پر تنقید کرکے وفادار بننے کی کوشش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار
انہوں نے گذشتہ روز جامعہ احمد فانڈیشن اکیڈمی چمن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا خدائے دوست مولوی عبدالرحمن صمیم حافظ عبد الباقی مولوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ
خیبر پختونخوا کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت پراعتماد کرکے حکمرانوں کے تبدیلی غبارے سے ہوا نکال دی اسی لیے وفاقی وزرا حواس باختہ ہوکر جمیعت علمااسلام کی قیادت اور مملکت کے اسلامی شناخت کے خلاف بک رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا حکمرانوں کو اپنی اقتدار کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے۔