دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں،نور الحق

0 226

امیر جمعیت زیارت مولوی نور الحق مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جمعیت کی سیاست دعووں کے ارد گرد نہیں گھومتی۔ ہم نے عملی کام سے اپنی کارکردگی ثابت کی ہے۔ عوام سابقہ دور حکومت سے مایوس ہوچکی ہے۔ ہماری جماعت کے دروازے ہر طبقے کیلئے کھلے ہیں۔ زیارت کی مٹی مردم خیز مٹی ہے۔ یہاں کے عوام اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔

 

جمعیت واحد جماعت ہے جو خدمت خلق اور اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پچھلے دور حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا عوام نے جس نمائندے کو جس امید کے ساتھ منتخب کیا وہ اس پر پورا نہ اتر سکے۔ مسائل کم ہونے کے بجائے مزید سنگین ہوتے گئے۔مجھے یقین کامل ہے اب کی بار عوام سوچ سمجھ کر اپنی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.