فلمی صنعت کی ترقی معیاری پنجابی فلموں سے ہو سکتی ہے، حسن سعید
لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکار حسن سعید نے کہا ہےکہ فلمی صنعت کی ترقی معیاری پنجابی فلموں سے ہو سکتی ہے ،پروڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ سینئرزکے ہمراہ نئے چہروں کیساتھ فلمیں بنائیں ۔تاکہ نوجوان نسل بھی پاکستانی فلموں کی طرف متوجہ ہو سکے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے بے شمارتھیٹر ڈراموں میں اداکاری کامظاہرہ کیاہے اور کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکاہوں ۔میری کوشش ہے کہ فلموں میں یادگار کردارادا کروں ۔کچھ عرصہ قبل مجھے فلمساز وہدایتکار شہزاد گجر نے اپنی نئی شروع ہونے والی فلم ’’سیچرڈے نائٹ ٹو ‘‘ کے اہم کردار میں کاسٹ کیا ہے جس کے میوزک کی ریکارڈنگ جاری ہے اورسکرپٹ مکمل ہو چکاہے ۔جنوری میں فلم کی عکسبندی کا سلسلہ شروع کیاجائےگا۔امید ہے کہ فلم بین میری اداکاری کو پسند کریں گے ۔