گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ انٹرنیشنل کھلاڑی فدامحمد دومڑ کو تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا دیا

0 93

(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کراٹے چمپئین شپ سن کپ ایران میں میڈل حاصل کرنے سے پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کردیا اس چمپئن شپ میں مجموعی طور جسمیں ایران، عراق، آذربائیجان، سرلنکا، قازقستان، سمیت 18 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی جسمیں انٹرنیشنل کھلاڑی فدامحمد دومڑ پاکستان کے نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل اوپن کراٹے چمپئن شپ سن کپ ایران میں براونز میڈل حاصل کیا شاندار کارکردگی دکھانے پر گورنر بلوچستان نے تعارفی سرٹیفکیٹ سے نوازا دیا گیا ۔ فدامحمد دومڑ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے خصوصی ٹریننگ اور اپنی محنت ولگن کارکردگی کے بدولت انٹرنیشنل کراٹے چمپئین شپ ایران میں نمایاں پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہا کہ جیسی سے ہی مجھے عالمی سطح پر مقابلوں میں موقع ملا ہے الحمدللہ اپنے ملک کا نام روشن کردیا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت بلوچستان محکمہ سپورٹس میری سرپرستی کرے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں جس سے قوم اور ملک کا نام روشن ہوگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.