نصیر آباد وہ بد قسمت ضلع ہے جہاں بنیادی سہولیات تو درکنار شہر میں غریب کو گھر بنانے کی اجازت تک نہیں، جعفر خان مگسی
گنداواہ /رپورٹ ریاض احمد ساسولی)نوابزادہ جعفر خان مگسی کا جلسہ عام سے تاریخی خطاب
حلقہ پی بی 13 کے امیدوار نوابزادہ جعفر خان مگسی نے کہا ہے کہ نصیر آباد وہ بد قسمت ضلع ہے جہاں بنیادی سہولیات تو درکنار شہر میں غریب کو گھر بنانے کی اجازت تک نہیں
پیرو پل سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے مگر مشن سے پیچھے نہیں ہٹے
بلوچستان عوامی پارٹی کو آؤٹ کرنے والے خود آؤٹ ہوں گے ، ہمارا مشن ترقی اور مثبت سیاست ہے
چھتر فلیجی سے لیکر ڈیرہ مراد جمالی ، تمبو سے جھل مگسی ، کچھی ، کولپور تک ترقیاتی منصوبے دئے ، محدود وسائل میں ریکارڈ کام کروائے
پیرو پل میں آر ایچ سی ہسپتال ، ہائی سکول ، واٹر سپلائی اسکیم ، روڈز اور بجلی کے منصوبوں سمیت بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ۔
نصیر آباد بگٹی ، ڈومکی اور جکھرانی ان 3 اقوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ، ان اقوام کے سردار صاحبان سے حمایت کی امید ہے ۔
جلسہ عام سردار عبدالستار شر ، سید قاسم علی شاہ ، زاہد حسین شر کے قیادت میں منعقد ہوا جس میں شر برادری ، بگٹی برادری ، ڈومکی برادری ، جکھرانی برادری ، کٹوہر برادری ، سامت برادری سمیت مختلف برادریوں کے لوگ شامل تھے ۔