عوام کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلا ءکا اہم کردار ہوتاہے :چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
بار کے تعاون کے بغیر انصاف کا تصور ممکن نہیں:جمال خان مندوخیل
عوام کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلا ءکا اہم کردار ہوتاہے :چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
لسبیلہ (رپورٹ/نا مہنگار ڈیلی صحافت کو ئٹہ )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لوگوں کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی
یقینی بنانے میں وکلاء کا اہم کردار ھوتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں لسبیلہ بار کے موقع پر وکلاء سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لسبیلہ بار کے صدر غلام رسول انگاریہ اور جنرل سیکرٹری وھاب بزنجو نے چیف جسٹس کو لسبیلہ بار کے مسائل ومشکلات سے انہیں آگاہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان نے ان کے مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی یقینی دھانی کرائی۔ انہو ں نے کہا کہ بار کے تعاون کے بغیر انصاف کا تصور ممکن نہیں آئین اور قانون کی بالادستی سمیت فوری اور سستی انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار کا اہم کردار ھوتا ہے۔ بلوچستان کی عالیہ اور ضلعی عدالتیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں چیف جسٹس نے وکلاء کی شکایت پر کورٹ ٹیکس۔اسٹام پیپر۔کورٹ فیس کے معاملات خزانہ آفس کی جانب سے عدم تعاون پرسیکرٹری خزانہ کو احکامات جاری کرنے کے علاوہ اور انکی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کی۔دراثنا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے ضلعی علالتی امور اور کی سز کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ محمد جمشد خان نے چیف جسٹس کو علالتی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی چیف جسٹس نے جوڈیشنل افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور انصاف کی فراہمی میں ذمہ د اری پوری کریں
[…] (ویب ڈیسک )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ […]