موسی خیل۔درگ کے علاقے ڈب میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب سے بین الصوبائی ایمونیشن سمگلروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
دوسرے اضلاع میں بھی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بھی کوشاں ہے
موسی خیل۔درگ کے علاقے ڈب میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب سے بین الصوبائی ایمونیشن سمگلروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
ڈیلی صحافت کو ئٹہ
لیویز فورس کی کارکردگی ہمیشہ موثر رہی ہے۔ علاقے میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے لیویز جوانوں کو مزید محنت کرنا ہوگی، ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی کا پریس کانفرنس سے خطاب۔
موسیٰ خیل ضلع کمپلکس کے لان میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل محمد افضل خوستی نے کہا کہ لیویز فورس کی کارکردگی ہمیشہ سے موثر رہی ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے لیویز جوانوں کو مزید محنت کرنا ہوگی۔
لیویز جوانوں نے ناصرف اندرون شہر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا ہوا ہے بلکہ دوسرے اضلاع میں بھی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بھی کوشاں ہے۔ لیویز فورس امن کے حصول کے لئے ہراول دستے کا کردار کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیویز جوانوں کو اپنی کاروائیاں مزید جاری رکھنا ہوگا۔
انھوں نےاسلحہ اور منشیات کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیویز جوانوں کواسلحہ سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات اٹھانے ہونگے۔ لیویز فورس کی اس کاروائی سے کئی اضلاع میں اسلحہ کی روک تھام کے لئے مدد ملے گی۔ اخر میں انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلحہ اور منشیات سے علاقہ بچانا ہوگا اور لیویز فورس کی بدولت ضلع موسیٰ خیل امن کا گہورہ ہوگا
تفصیلات کے مطابق دوران گشت دو موٹر سائیکل سواروں نے لیویز کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دونوں موٹر سائیکل سے برآمد اسلحے میں دو عدد ایس ایم جی ،تین عدد ٹی ٹی پستول،2133 کارتوس
برامد ہونے والے کارتوس میں 1080 کارتوس تین سو تین بور،626 کارتوس ٹی ٹی پستول ،40 عدد ایل ایم جی اور 387 عدد کارتوس ایس ایم جی کے شامل ہیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نائب تحصیلدار درگ لیویز رسالداران بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ لیویز ملازمین کو تعریفی سند اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔پروگرام میں قبائلی رہنما سردار حاجی رضا خان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔