ملتان میں اغوا کی گئی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی

0 256

ملتان میں اغوا کی گئی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی

ملتان(ویب ڈیسک) ملتان میں اغوا کی گئی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی۔ملتان میں دو روز قبل لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچی حمنہ کی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی ہے، بچی کے اغوا کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بچی کی تشدد زدہ لاش

 

کو چچا کے گھر سے پانی کی ٹینکی سے برآمد کیا گیا ہے۔بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔سی پی او خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پوسٹ مارٹم آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.