انسانی غفلت و کوتاہی نے 41 انسانی جانیں ضائع کردی،جمال شاہ کاکڑ

0 189

پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے لسبیلہ چینکی اسٹاپ کے قریب المناک حادثے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی غفلت و کوتاہی نے 41 انسانی جانیں ضائع کردی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلوچستانیوں کیلئے موت کا پیغام بن گیا ہے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی توسیع پر جلد سے جلد کام کا آغاز کرائیں تاکہ بلوچستانیوں کی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے محفوظ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان جہاں ایک طرف مواصلاتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے وہاں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ سنگل ہونے کی وجہ سے آئے روز انسانی جانوں کیلئے کسی قاتل سے کم نہیں ہے روزانہ سینکڑوں افراد حادثے کے شکار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستانیوں کیلئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ موت کا پیغام بن گیا ہے انہوں نے لسبیلہ چینکی اسٹاپ کے قریب المناک حادثے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی غفلت و کوتاہی نے 41 انسانی جانیں ضائع کردی۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی توسیع پر جلد سے جلد کام کا آغاز کرائیں تاکہ بلوچستانیوں کی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے محفوظ ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.