مسلط کردہ نمائندے قبول نہیں کریں گے،سید صادق آغا
کوئٹہ(پ ر) ممتاز قبائلی، سیاسی شخصیت ،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی،بی 41 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ” سید صادق آغا”
نے کہا ہے۔ کہ انتخابات 2024 کے لیے جو غیر یقینی صورتحال سامنے آرہی ہے۔ اس سے یہی لگتا ہے۔ کہ ایک مرتبہ من پسند اور غیر حقیقی نمائندوں کو لانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ جنہیں نہ صرف اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بلکہ لوٹ کا سوٹ کا بازار پھر گرم ہوگا۔ کرپشن عروج پر ہوگا۔ جس کی عوام کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔اور نہ حلقہ پی،بی 41 میں کسی کو مسلط کرنے دینگے۔ ایسی کوششیں ملک اور صوبے کو تباہی و بربادی کی طرف لے جائیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے
کہا۔کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے۔ کہ عوام کو اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کرنے کی آزادی دی جائے۔اور صاف وشفاف انتخابات کروائے جائیں۔انھوں نے کہا۔کہ عوام کے پسندیدہ حقیقی امیدواروں کیلے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ من پسند امیدواروں کو نہ صرف کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ بلکہ ان کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بلوچستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔ ایک مرتبہ پھر کرپشن کی راہیں ہموار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح بلوچستان کی محرومیوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عوام ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی کو بھی اس مرتبہ من مانی نہیں کرنے دیں گے۔