جمعیت علماءاسلام ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،مولانا غفور حیدری

0 109

)قلات کے محلہ خاردان میں گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جمعیت علما اسلام خاردان یونٹ کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں ساتھیوں نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و این اے 261 سے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، پی بی 36 سے نامزد امیدوار میر سعید لانگو، حافظ محمد قاسم لہڑی، مولانا عبدالرحمان رحمانی، آغا عتیق الرحمن شاہ، حافظ عبدالقدوس عباسی، مولانا عزیز اللہ اختری و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی اقتدار کا مقصد عوام کی خدمت ہے جمعیت علما اسلام نے ملک

 

کو ایک متفقہ آئین دیا انہوں نے کہا کہ سیکولر قوتیں ملک کے اسلامی آئین کو تبدیل کرنے کی کوششیں کررہی ہے بدامنی اور سردی کے باوجود اپنے حلقوں میں الیکشن کمپئین میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو مزاحمت کریں گے جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ووٹ کی طاقت سے اپنے ملک و علاقے کی تقدیر بدل دیں گے تحریک ختم نبوت جمعیت علما اسلام نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ صوبوں کی خود مختاری اٹھارویں آئینی ترمیم پر عملدر آمد سے ممکن ہوگا اٹھارویں ترمیم سے مکمل صوبوں کو حق تو نہیں ملے البتہ صرف اشک شوئی ہوئی ہے سائل وسائل اور

 

معدنی ذخائر پر یہاں کے رہنے والی اقوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ فیملی لاز ترمیم میں ہم رکاوٹ بنے رہے کیونکہ شریعت سے متصادم تھی مذہبی امور کمیٹی نے میری سربراہی میں اسلام سے متصادم کئی بلوں کو واپس کردیا اگر آئین پر عملد درآمد ہوتا تو یہ ملک اسلامی فلاحی ریاست کا منظر پیش کررہا ہوتا ہماری تحریک کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوگئی اور ملک تباہی سے بچ گیا اس ملک کی اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے جمعیت علما اسلام کی کوششوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان ایک فریب اور فراڈ ہے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان اور 50 لاکھ گھر بھی فراڈ ثابت ہوئے ہماری تہذیب اور کلچر کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.