محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے تعلق کی حقیقت بتا دی
بھارتی کرکٹر محمد شامی نے اپنے اور ثانیہ مرزا کے تعلقات پر اٹھنے والی خبروں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔محمد شامی نے اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اُن کی اور ثانیہ مرزا کی جعلی تصاویر شیئر کی گئیں، جنہیں ای آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اداروں نے بغیر کسی تصدیق کے ان تصاویر کو خبروں کا حصہ بنایا
اور میری اور ثانیہ مرزا کی ذاتی زندگی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ شامی نے مزید بتایا کہ یہ جعلی تصاویر نہ صرف میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہی تھیں، بلکہ وہ تمام افراد جن کے بارے میں جھوٹ پھیلایا گیا، ان کیلئے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شامی کی سابق اہلیہ حسینہ جہاں نے بھی کرکٹر اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ شامی اور حسینہ جہاں کی طلاق، جبکہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق بھی ایک ہی ماہ میں ہوئی تھی۔