کوئٹہ  وزیراعظم پاکستان عمران خان دورے جمعہ کے روز بلوچستان کے دورے پرکوئٹہ پہنچیں

0 235

کوئٹہ  وزیراعظم پاکستان عمران خان دورے جمعہ کے روز بلوچستان کے دورے پرکوئٹہ پہنچیں جہاں ان کااستقبال گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کیا۔ اس موقع پر ائیرپورٹ پر چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹراخترنذیر اور آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بھی موجود تھے ،وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر برائے دفائی پیداوار زبیدہ جلال، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے چیئرمین ریاض فتیانہ ،معاون خصوصی سرداریارمحمد رند بھی کوئٹہ آئے ہیںجس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گورنر،وزیر اعلی بلوچستان اور اہم وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ کینٹ پہنچے، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایوی ایشن بیس پر ان کا استقبال کیا۔جمعہ کو کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نے کوئٹہ-ژوب ڈبل کیرج وے روڈ اور کارڈیک سینٹر کا سنگ بنیاد رکھااور تقریب سے اظہار خیال کیابعدازاں وزیراعظم اور ان کے وفد میں شامل وفاقی وزراء گوادر کیلئے روانہ ہوئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.