کوئٹہ سول ہسپتال میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا تسلسل جاری

0 149

کوئٹہ سول ہسپتال میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا تسلسل جاری،غیر حاضری پر پیتھا لوجسٹ کو فارغ کردیا گیا۔ ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑوکے مطابق سول سنڈیمن اسپتال کے پیتھا لوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ عثمان بغیر چھٹی کے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر خواجہ عثمان سے غیر حاضری پر جواب طلبی بھی کی گئی تاہم وہ حاضر ڈیوٹی نہیں آئے ۔ ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ کاکہناہے کہ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ عثمان کو سول سنڈیمن اسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے سیکرٹری صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ ایمرجنسی کے نفاذ میں غیر حاضری یا کوئی بھی غفلت قابل قبول نہیں ادنی ملازم سے لیکر پروفیسرز سطح تک کے ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.