کرتارپور راہداری مذاکرات،بھارت نے راہ فرار اختیارکرلی

0 4

اسلام آباد بھارت نے کرتار پور راہداری سے متعلق دو اپریل کو واہگہ میں ہونے والے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر لی ۔بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیاہے کہ مذاکرات سے پہلے پاکستان کرتار پور راہداری سے متعلق اہم تجاویز پر وضاحت دے۔ بھارت نے کرتار پور سے متعلق کمیٹی کی تشکیل پر بھی اعتراض کر دیاہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان کا جواب آنے کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ ان مزاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.