جام عبدالکریم نے بھی اہم کارنامہ سرانجام دے دیا
کراچی(ویب ڈیسک)ناظم جوکھیو قتل کیس کے نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم نے وطن واپسی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں 25 مارچ کو حفاظتی ضمانت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکر سرینڈر کرنا چاہتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے کا اعلان کرکے عدالت عالیہ کے حکم کا مذاق اڑایا ہے۔ گورنر سندھ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے۔ استدعا ہے کہ شیخ رشید اور گورنر سندھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔