ق لیگ بےوقوف پارٹی ہے،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ق لیگ نے اپنا فیصلہ کرلیا انہیں پتا لگ جائے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ یکم سے 4اپریل تک ووٹنگ ہوگی اورحکومت سے نجات ملے گی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سرپرائزعمران کونہیں بزدارکوملا۔ جووزیراعلی بہترین تھا اسے ہٹا دیا گیا جبکہ اپنی جماعت کے 11 ارکان بھی قربان کردئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے پاس کچھ کہنے کونہیں تھا توصرف کاغذ لہرادیا۔وزیراعظم کودھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانا چاہئیے۔ جب سےتحریک عدم اعتماد کاپراسیس شروع ہوا ہےکہیں سے کوئی کال نہیں آئی۔