ہانیہ عامرپھر سے تنقید کا شکار ہوگئی
ہانیہ عامرپھر سے تنقید کا شکار ہوگئی
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار احسن خان کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر کو بانہوں سے تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ہانیہ عامر اور ا حسن خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے کمنٹ باکس میں مداح غصے کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس خوبصورت فنکاروں کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ یہ دونوں اداکار کسی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، اس دوران ہانیہ عامر تصویریں بنوانے کے لیے ریڈ کارپٹ پر موجود ہیں جبکہ اچانک سے احسن خان بھی آ جاتے ہیں۔ہانیہ عامر احسن خان کی جانب ایک طرف کھڑے ہو کر تصویریں بنوانے کے لیے ہاتھ بڑھاتی ہیں جبکہ احسن خان ہانیہ عامر کو دونوں بازوﺅں سے پکڑ لیتے ہیں اور پر جوش انداز میں تصویریں بنوانے لگتے ہیں۔یہ ویڈیو
دیکھ کر یہ تو پتہ نہیں لگایا جا سکتا کہ آیا ہانیہ عامر احسن خان کی مداح ہیں یا احسن خان ہانیہ عامر کے مگر احسن خان کا یہ عمل انٹرنیٹ صارفین کو کچھ اچھا نہیں لگا ہے۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کا لکھنا ہے کہ ’سمجھ نہیں آتی کہ ہر کوئی ہانیہ عامر کو تصویر بنوانے کے لیے ایسے ہی کیوں پکڑتا ہے۔متعدد انٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ہانیہ عامر احسن خان کے اس عمل سے خوش نظر نہیں آ رہی ہیں۔