او جی ڈی سی ایل کو مزید بلندیوں پر لے جائیں گے ، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل خالد سراج سبحانی
اسلام آباد(بیورو چیف)ایم ڈی /سی ای او ، او جی ڈی سی ایل سید خالد سراج سبحانی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر شعبہ میں سیٹ کئے گئے اہداف کے بارے میں اہم فیصلے اور نظرثانی کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ کمپنی نے جو بھی اہداف مقرر کئے ہیں ان کو رواں مالی سال میں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سی ای او جی ڈی سی ایل نے کمپنی کے اعلی افسران کو اب تک ہونے والی کامیابیوں اور فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں
نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ہمیں تیل و گیس کی تلاش کے ساتھ دوسرے پروجیکٹس پر بھی کام کرنا ہو گا ۔خالد سراج سبحانی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں ہر سطح پر کام کے دوران ہیلتھ سیفٹی کے مروجہ قوانین کو مدنظر رکھنا چاہیے اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے ۔ لہذا فیصلے کرتے وقت آپ پر لازم ہے کہ کمپنی کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اپنے جونئیئر افسران اور سٹاف کا خیال رکھنا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا بھی آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے ۔ خالد سراج سبحانی نے اپنے خیالات
کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل پاکستان کی صف اول کی کمپنی ہے ۔ لہذا ہمیں اتنا ہی تندہی اور دل جمعی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ آخر میں سوالات و جوابات کا سلسہ شروع ہوا جس میں بھی کمپنی کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں کمپنی کے تمام ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز، جنرل مینجرز اور مینجرز نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کمپنی کی ایکسپلوریشن اور ڈرلنگ کے شعبوں میں مزید وسعت لانے پر زور دیا ۔