حکومت بلوچستان کو جگانا ہوگا ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
لسبیلہ (جی این ایم)تفصیلات کے مطابق قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا وندر پہنچے پر انکا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع انہوں شرکا سے اپنے خطاب میں کہا کہ کے الیکٹرک کے ظلم و ستم سے متاثرہ لسبیلہ کے زمینداروں کے ساتھ کھڑے ہیں حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے ہم کاشتکاروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف مشاورت کرکے کراچی میں واقع کے الیکٹرک کے
مرکزی دفتر پر احتجاجی دھرنا دینا ہوگا انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے ارادے مضبوط کرکے مسائل کے حل کو اپنی آخری منزل تصور کرنا ہوگا عوام طاقت کا سرچشمہ ہے انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے آپ نے پورے لسبیلہ کے لوگوں کے ساتھ مل کر اوتھل زیروپوائنٹ پر اپنے مسائل کے حل کے لئے دھرنا دے کر حکومت بلوچستان کو جگانا ہوگا کے الیکٹرک سے نجات دلانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اس موقع پر حق دو بلوچستان تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ آج حب گڈانی میں BCD کے خلاف احتجاجی دھرنے شرکت کرینگے معروف سوشل ورکر لعل بی بی محمد حسنی سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا آج مورخہ 28.3.2022 اہلیان حب گڈانی اور ماہیگیران کے حقوق کے لیے مولانا ہدایت الرحمن گڈانی احتجاجی دھرنا میں پہنچے گے۔