سیاسی مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں ،جمال شاہ کاکڑ
)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹرز کے بلامقابلہ انتخاب پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مسائل افہام وتفہیم سے حل کئے جائیں توحکومتی معاملات چلانے میں آسانی ہوتی ہے ،بلوچستان کو ہمیشہ سے بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی لیکن اب کی بار پاکستان مسلم لیگ(ن)،پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام نے ایک پرامن سیاسی ماحول کے حوالے سے جو کامیابی حاصل کی وہ خوش آئند ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی اتحادی جماعتیں ہیںتاہم سیاسی ہم آہنگی کے لیے جمعیت علمائے اسلام کا مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی معاملات پر اکٹھے ہوجانا مثبت عمل ہے ۔ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹرز کے بلامقابلہ انتخاب پرتمام سینیٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوںانہوں نے کہاکہ سیاسی مسائل افہام وتفہیم سے حل کئے جائیں توحکومتی معاملات چلانے میں آسانی ہوتی ہے ،بلوچستان کو ہمیشہ سے بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی لیکن اب کی بار پاکستان مسلملیگ(ن)،پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام نے ایک پرامن سیاسی ماحول کے حوالے سے جو کامیابی حاصل کی وہ خوش آئند ہے ۔وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریگی ،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ مسائل کے حل کیلئے افہام وتفہیم کا راستہ اپنایاہے