انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست نہ بھلا سکا

0 109

لندن انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست نہیں بھول پایا، کپتان ایون مورگن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں ایک بہتر ٹیم کے ہاتھوں زیر ہوئے تھے، اس بار ورلڈ کپ کے دباو سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ کپتان ایون مورگن کہتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد ڈریسنگ روم میں ہماری دو چیزوں پر بحث ہوئی تھی، ایک یہ کیا ہم ایک بہتر ٹیم سے ہارے ہیں یا پھر ہمیں ایسی وکٹ پر کھیلنے کی وجہ سے ناکامی ہوئی جوکہ ہمارے لیے موزوں نہیں تھی، اگرچہ بعد میں ہم نے ویسی ہی وکٹوں پر سڈنی اور ویلنگٹن میں بھی کرکٹ کھیلی اور کامیابی حاصل کی۔اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمیں ایک بہتر ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی مگر ہم اس بار دبا وسے بھرپور لمحات کا سامنا کرنے کے حوالے سے زیادہ پراعتماد ہیں، ہم اب جارحان، مثبت اور اسمارٹ کرکٹ کھیل رہے اور اپنے اسٹائل کے حوالے سے کافی پرجوش بھی ہیں۔ فیورٹ کے ٹیگ کے حوالے سے مورگن کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی ہمیں فیورٹ قرار دیا جارہا تھا مگر وہاں پر صرف ہم سیمی فائنل ہی کھیل پائے تھے، اس لیے ہم اب اس بارے میں زیادہ پریشان ہونے کے بجائے صرف اپنے تیاریوں پر ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم 3 مئی کو ڈبلن میں آئرلینڈ سے واحد ون ڈے میچ کھیلے گی جس کے بعد اس کی پاکستان سے ایک ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے، اس کے بعد وہ ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.