رمبل ایونٹ پاکستانی پانڈا، پاکستان ٹائٹل امریکا کے سیمی گوویرا نے جیت لیا

0 174

کراچی رمبل ان پاکستان ریسلنگ ایونٹ کا ٹائٹل پاکستانی پانڈا جبکہ پاکستان ایونٹ امریکا کے سیمی گوویرا نے اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ رمبل ایونٹ پاکستانی پانڈا اور پاکستان ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلر راجہ نوید اعزاز کے دفاع میں ناکام رہے اور امریکی ریسلر سیمی گوویرا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔رمبل ان پاکستان ایونٹ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ریسلر نے حصہ لیا جن میں امریکا، میکسیکو، روس ودیگر شامل تھے۔دوسری جانب رمبل فائٹ میں 30 ریسلز کا مقابلہ ہوا، ہر ایک منٹ کے بعد رنگ میں ریسلر کی انٹری ہوئی، جو رنگ سے باہر جاتا گیا وہ ڈس کوالیفائی ہوتا گیا، آخری چار ریسلز کے درمیان ہارڈ کور فائٹ ہوئی، رمبل فائٹ میں پاکستانی پانڈا نے سب کو پچھاڑ دیا۔واضح رہے کہ رمبل ان پاکستان ریسلنگ ایونٹ کا انعقاد کراچی کے ڈریم ورلڈ ریزوٹ میں پرو ریسلنگ فیڈریشن پاکستان کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔پرو ریسلنگ فیڈریشن کے ترجمان کامران مغل کا کہنا تھا کہ رمبل ریسلنگ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان میں مزید ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور مزید انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان آئیں گے۔ریسلنگ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے شہر قائد میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور رمبل ان پاکستان ایونٹ کو انجوائے کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ شہر میں منعقد ہونا چاہئے۔ریسلنگ ایونٹ کا فائنل جیتنے والے امریکی ریسلر سیمی گوویرا کو ٹائٹل کے ساتھ 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.