پیٹرا کویٹووا نے اسٹٹ گارٹ اوپن ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ جیت لیا

0 133

برلن جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈد پیٹرا کویٹووا نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں استونیہ کی اینت کونتا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل عالمی نمبر ایک جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث سیمی فائنل میچ سے دستردار ہو گئی تھیں۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے استونیہ کی اینت کونتا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.