امریکا ، کورونا اموات میں ویتنام جنگ سے جیت گیا

0 167

واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس سے اموات میں ایک بار پھر اچانک اضافہ ہو گیا اور مزید ڈھائی ہزار افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 60 ہزار تک پہنچ گئی۔امریکا میں عالمگیز وبا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد ویت نام جنگ میں مارے گئے امریکیوں سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔امریکا کے نیشنل آرکائیو کے مطابق ویت نام جنگ میں 58 ہزار 220 امریکی مارے گئے تھے جب کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور 10 لاکھ 35 ہزار سے بھی زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاچی کہتے ہیں کہ لاک ڈاون ختم کیا تو وائرس کے خلاف جنگ میں امریکا کئی ہفتے پیچھے چلا جائے گا۔انہوں نے کورونا وائرس کو عام زکام سے کئی گنا زیادہ مہلک قراردیتے ہوئے کہا کہ موسم خزاں میں صورتحال بہت بری ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملک میں اموات کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی اور ہم وبا پر قابو پالیں گے، اگر خزان میں معتدل کورونا آتا تو اس پر کنٹرول کر لیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.