عمران خان کا سعودی عرب میں سفارتخانے کی پاکستانیوں سے بدسلوکی پرعملہ واپس بلانے کا اعلان

2 200

عمران خان کا سعودی عرب میں سفارتخانے کی پاکستانیوں سے بدسلوکی پرعملہ واپس بلانے کا اعلان

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں سفارتخانے کی پاکستانیوں سے بدسلوکی پرعملہ واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ محنت کش مزدوروں سے پیسے لیتا تھاجس پر سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے ،ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی،90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہی

ں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے،جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے، ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے،ہمارے بینکس کو کمزور طبقے کو قرضے دینے کی عادت نہی

ں اس کے لیے انہیں اپنے اسٹاف کو تربیت دینے کی ضرورت ہے،تعمیرات کے شعبے میں جیسے ہی لوگ زیادہ سے زیادہ پیسے لگانا شروع کردیں گے تو اس کا دباؤ کرنٹ اکاؤنٹ پر پڑے گا اور ہماری برآمدات بڑھے گی۔ جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے روشن اپنی کار اور سماجی خدمت کے دو نئے پروڈکٹس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے

You might also like
2 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبرز نے معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ اشنا […]

  2. […] (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر گلوکار وجاہت عاشر کے ساتھ ویڈیو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.