40 سے 49 سال کے عمر کے افراد کو ویکسین سوموار سے لگائی جائے گی، اسد عمر

1 245

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تین مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن شروع کر دی جائے گی۔اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

ایک پیغام میں کورونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ 40 سے 49 سال کے عمر کے افراد کو ویکسین سوموار سے لگائی جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ ویکسین رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئی ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دوسرے روز بھی لگائی گئی۔انہوں نے ویکسینیشن کے عمل کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ رجسٹریشن کے عمل میں بہتری حوصلہ افزا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسینز لگانے میں کامیاب ہوگئے، اسد عمر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.