اہم فیصلہ: قلات کے عوام کے محکمہ تعلیم کی ملازمتوں کا مسئلہ
محکمہ تعلیم کی ضلع قلات کی درجنوں پوسٹیں پر غیر قانونی تقرریوں کے خلاف قلات کے مقامی افراد کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ کی دائر پٹیشن پر عدالت کا اہم فیصلہ ….
محکمہ تعلیم کی درجنوں ملازمتیں (80 سے زیادہ نوکریاں) جہاں حکومت نے بغیر میرٹ کے لوگوں کو برتی کیا جس پر بلوچستان ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ساجد ترین کی جانب سے ان ملازمتوں کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور جس پر عدالت نے سٹے آرڈر جاری کیا تھا ….
اب معزز عدالت نے فائنل ارگمنٹس کے بعد اپنے آرڈر میں ڈپٹی کمشنر قلات کو حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزاروں کے تحفظات کو سنیں اور اس معاملے کو قانون کے مطابق 15 دن میں فیصلہ کرے اور ان ملازمتوں کو میرٹ کے مطابق تقسیم کیا جاۓ
اور درخواست گزاروں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہونے پر ، معاملہ ایک بار پھر عدالت میں اٹھایا جاسکتا ہے۔
ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک ایسے صوبے میں جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں اور جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور دوسری جانب ، ایسی اعلی سطح کی نااہلی افسوسناک ہے
اس پر ساجد ترین نے کہا کہ صرف الفاظ ہی بلوچستان کے عوام کو مطمئن کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں ، ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور یہ اچھی بات ہے کہ اب بلوچستان کے عوام سب کی حقیقت کو بخوبی جانتے ہیں۔
ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ ناانصافی کے خلاف ڈٹ جائے اور میں ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم عوام کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔
[00:49, 30/04/2021] Ghazanfer: