نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے آپریشن مزید ہموار ہونگے، سعد رفیق

0 206

نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے آپریشن مزید ہموار ہونگے، سعد رفیق

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے آپریشن مزید فعال ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد

 

رفیق نے پی آئی کے حوالے سے اچھی خبر بتاتے ہوئے لکھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے، ائیربس 320 اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ لیز پرحاصل شدہ ائیربس 170 نشستوں پر مشتمل اور4برس پہلے بنائی گئی، پی آئی اے کے انسگنیا کیساتھ عید کے بعد آپریشنز شروع ہونگے۔انہوں نے لکھا کہ مزید

 

3 طیارے چندماہ میں پی آئی اے بیڑے کا حصہ بنیں گے، انشااللّٰہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے آپریشن مزید ہموار ہونگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.