عید الفطرکی آمد اور ٹریفک مسائل
کوئٹہ شہر کا اندرونی حصہ جس میں کاسی روڈ میگانگی روڈ سے نواب بگٹی اسٹیڈیم تک اور حبیب نالے سے سریاب قلات ہاو±س تک کو 31مئی۔1935ءکے اندوہناک زلزلے کی تباہ کاری کے بعد صرف 70 ہزار نفوس کیلیے پلان کیا گیا تھا اور اِس شہر کا حدود اربع 32 کلو میٹر تک محدود۔تھا مگر وقتِ دوراں کے ساتھ ساتھ شہر بے کنار اور آبادی بے شمار بڑھتی گئی۔اب صورتِ حال یہ ہے شہر کے فٹ پاتھ پر چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔عیدِ الفطر کی۔آمد کے ساتھ ہی لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔اِس کی ایک وجہ بلوچستان کے گرم علاقوں سے ایک بڑی آبادی کا کوئٹہ منتقل ہوجانا بھی ہے۔
عوام الناس کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کوئٹہ نے رمضان المبارک سے زیل اسپیشل ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔1.)ممنوعہ پارکنگ ایریائ :۔ لیاقت بازار میںبلدیہ پلازہ سے جنکشن چوک تک اور عبدالستار روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ قندھاری بازار میں ممتاز اچار سے مسجد قندھاری تک پارکنگ ممنو ع ہوگی نیز مےکانگی روڈ فائر برےگےڈ آفس سے ڈفرن ہسپتال والی گلی تک دونوں اطراف پارکنگ ممنوع ہوگی۔ لیاقت بازار کے لئے جانے والی گاڑیاں میکانگی روڈ، آرٹ سکول روڈ کو استعمال کریں گی اور پارکنگ آرٹ سکول روڈ ،مسجد روڈ، آرچرروڈ اور آس پاس کی گلیوں میں کی جائے گی
۔2خصوصی اوقات میں یک طرفہ /دو رویہ اور ممنوعہ پارکنگ علاقہ جات میں صبح 11بجے دن سے اڑھائی بجے تک اور شام ساڑھے چار بجے سے افطاری تک رش کی صورت میں منان چوک سے عدالت روڈ تک دونوں اطراف ، قدوسی کے سامنے دونوں اطراف ، مسجد روڈ پر لندن اسٹرےٹ سے طوبیٰ مسجد تک، ممتاز اچار سے قندھاری مسجد کراس تک ےکطرفہ، گوردت سنگھ روڈ پر پٹےل گوردت سنگھ سے پرنس گوردت سنگھ تک ےکطرفہ، پرنس روڈ پر مسجد پرنس سے جنکشن چوک تک مےکانگی روڈ فائر برےگےڈ آفس سے ڈاکٹر نور یٰسین گلی تک دونوں اطراف اور پیلس بیکری ،امپیریل بیکری، یونیک بیکری ،کوالٹی سویٹ منان چوک ، میلینیم مال اور گولڈ سٹی مال کے سامنے پارکنگ ممنوع ہو گی شہر میں لوڈ،ان لوڈگاڑیوں،گدھا گاڑیوں اور ہاتھ ریڑھیوںکاداخلہ بند ہوگا۔ اورشہر میں واٹر ٹینکروں کا داخلہ دن صبح 11 بجے سے 3 بجے تک اور4:30 بجے سے افطار ی تک اور افطاری کے بعدرات کو رش ختم ہونے تک بندہوگا۔
3. رکشوں کے داخلہ پر پابندی:۔ رش کی صورت میںلیاقت میکانگی سے لیاقت بازار کی طرف اور مسجد قندھاری سے میزان چوک کی طرف میزان چوک سے منان چوک ،انسکمب اقبال سے منان چوک، لندن اسٹریٹ سے مسجد طو بیٰ کی طرف بانوفاطمہ سے مسجد روڈ کی طرف، فاطمہ جناح سے مسجد روڈ کی طرف ، فاطمہ بانو تا یٹ روڈتک کی جملہ گلیوں سے مسجد روڈ کی طرف رکشوںکاداخلہ بند کردیا جائے گا۔ میزان چوک کے لئے قندہاری بازار والی ٹریفک، مسجد روڈ، سرکلر روڈاور بخاری گلی کو استعمال کرے گی۔
4. ون وے روڈ /ٹریفک داخلہ پر پابندی:۔ رش کی صورت میں آ رٹ سکول روڈ تا پٹیل گورد ت سنگھ کراس اور کانسی روڈ سبزی گلی ٹریفک کے لئے ون وے ہوں گے۔ کانسی روڈ پر داخلہ میزان چوک کی طرف سے اورآرٹ اسکول پر داخلہ میکانگی آرٹ سکول کراس کی طرف سے ہوگا””سائیکلوں کا داخلہ بند ہوگا۔ اسی طرح تولہ رام روڈ ،مسجد روڈسے داو ¿د سینٹر کی طرف، تھانہ سٹی کے پےچھے، بخاری گلی کا چھوٹا ٹکڑا، ڈاکٹر بانو روڈ سے تولہ رام روڈ کی طرف عبدالستار روڈ کا آخری ٹکڑا ، تولہ رام روڈ سے مےکانگی روڈ کی طرف اور انسکمب اقبال سے منان چوک کی طرف بھی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
5. سرکاری بسیں:۔ تمام سرکاری بڑی بسوں اور ویگنوں کا داخلہ قندھاری بازار، میزان چوک، لیاقت بازار، میکانگی روڈ اور آرٹ سکول روڈ کی طرف ممنوع ہوگا۔
6.پشتون آباد /سرکی روڈ کی لوکل بسوں کا روٹ:۔ پشتون آباد /سرکی روڈ کی لوکل بسیں میزان چوک کی طرف آنے کی بجائے صادق شہید روڈ سے واپس جائیں گیں۔
7. ہدایات برائے رکشہ ڈرائیوران:۔ رکشہ ڈرائےوران کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ رکشے چوکوں کے کارنر اور سڑک کے درمےان سوارےاں ا±ٹھانے اور ا±تارنے اور رش والے علاقوں مےں سڑک کے کنارے غےر ضروری پارکنگ سے گرےز کرےں ، رکشہ ڈرائےوران اپنے رکشہ کے رجسٹریشن بک/ پرمٹ اور رکشہ لائسنس اپنے پاس رکھےں خلاف ورزی کی صورت مےںمروجہ قانون کے تحت انکے رکشے بند کردیئے جائیں گے۔8.) ہیوی ٹریفک کا داخلہ :۔ چاندرات تک ٹرک ،مزدا ٹرک اور ٹریکٹروں کا شہر میں داخلہ رات 2:00 بجے کے بعد ہوگا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، (NO-PARKING )پر اپنی گاڑیاں کھڑی نہ کریں، ڈبل پارکنگ سے گریز کریں،اپنی گاڑیاں مخصوص علاقوں یا شہر میں بنے پرائیویٹ و سرکاری پارکنگ زون میں کھڑی کریں ٹریفک قوانین، اصولوں اور ٹریفک کانسٹیبل کے اشاروں کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک نظام میں مزید بہتری آسکے۔