حکومت حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کیلئے آسانیاں پیدا کریں،صفدر خان باغی

0 63

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین کو سود سے پاک نوٹ کرنسی اسٹیٹ بینک جاری کرے۔انہوں نے کہا جب پاکستان معروض وطن میں آیا تو اسکے چند سال بعد ہی حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے حجاج کرام کے لئیے سعودی عربیہ کے حج کے سفر میں استعمال ہونے والی کرنسی حاجی صاحبان کے لئیے الگ سے پاکستانی روپے چھاپتی تھی۔ جسکے باعث حاجیوں کو کرنسی ایکسچنج کرنے کی ضرورت نہی ہوتی تھی۔مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر وزیر خزانہ کے ساتھ ملکر باقاعدہ طور حج و عمرہ زہراین کے لئیے سعودی عرب میں حج و عمرہ ادائیگی کے لئیے پاکستانی کرنسی کا علہدہ نوٹ چھاپ کر جاری کیا جائے۔ تاکہ حجاج کرام کو دوران حج کرنسی ایکسچینج کی ضرور پیش نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ کی ادائیگی ہر پاکستانی مومن و مومنات کی دلی تمنا ہوتی ہے اور بیشتر خوش نصیب پاکستانی عوام کو عمرہ اور حج کی سعادت نصیب ہوتی ہے مگر سعودی عرب میں داخل ہوتے ہوئے عمرہ و حج زائرین کو پاکستانی کرنسی ایکسچنج کرتے ہوئے کافی دھکتا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک سعودی حکومت کے ساتھ مشترکہ طور مزاکرت کرکے ایک جامعہ پالیسی بناکر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسپیشل پاکستانی نوٹ بنواکر چھاپے جو کہ وہ پاکستانی نوٹ حج و عمرہ کے زائرین سعودی عربیہ میں با اسانی استعمال کر سکتے ہوں۔ حکومتی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس احسن اقدام کی بدولت پاکستانی حج و عمرہ زائرین کی بہت بڑی مشکل حل ہو جائے گی۔ اس عملی اقدام سے ملکی معشیت میں بھی بے تحاشہ استحکام رونما ہوگا اور دونوں برادر اسلامی ممالک کے معاشی اور معاشرتی تعلقات میں مزید بہتری اور خوشحالی آئی گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.