دنیا چلانے کا وقت آ گیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

0 66

دنیا چلانے کا وقت آ گیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب وہ صرف امریکا نہیں بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔
دی اٹلانٹک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بالکل مختلف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار انہیں دو محاذوں پر لڑنا پڑا: ایک طرف ملک چلانا اور دوسری طرف اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ ان کے اردگرد کرپٹ عناصر موجود تھے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو کام وہ کر رہے ہیں وہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ اس عمل سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔
انٹرویو سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ پر طنزیہ پوسٹ میں لکھا کہ وہ یہ جاننے کے لیے اٹلانٹک کو انٹرویو دے رہے ہیں کہ آیا یہ میگزین سچ بولنے کی اہلیت رکھتا بھی ہے یا نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.