مارک کارنی کی قیادت میں لبرل پارٹی کی کامیابی، وزیراعظم کا انتخابات جیتنے کا اعلان

0 58

مارک کارنی کی قیادت میں لبرل پارٹی کی کامیابی، وزیراعظم کا انتخابات جیتنے کا اعلان

اوٹاوا: کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیں، جس کے بعد وزیراعظم مارک کارنی نے اپنی پارٹی کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ملک بھر میں ووٹنگ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہی، جس میں شہریوں نے بھرپور طریقے سے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
وزیراعظم مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی تھی، تاہم لبرل پارٹی نے سبقت حاصل کر لی۔
کامیابی کے اعلان پر مارک کارنی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ تعمیری تعاون کے خواہاں ہیں اور مستقبل میں دو خودمختار ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے لیے پُرامید ہیں۔
دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیئر پولی ایو نے مارک کارنی کو انتخابات میں فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.