اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر 7 پیسے سستا
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر 7 پیسے سستا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 503 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس 113,560 پوائنٹس تک نیچے آ گیا، تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ نے ریکور کیا اور انڈیکس 176 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 114,220 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
یہی رجحان گزشتہ روز بھی دیکھنے میں آیا تھا جب ابتدائی سیشن میں تیزی کے بعد کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔
ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 281 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔